Pages

Wednesday 10 August 2011

سمندر سے تیل صاف کرنے کا آپریشن شروع


ممـبئی سمندر، جہاز

جہاز جمعرات کو ڈوبا تھا

بھارتی ساحلی گارڈ اور آلودگی پر قابو پانے والے محمکمے کے اہلکار ممبئی کے ساحل کے نزدیک ڈوبنے والے جہاز سے خارج تیل کی صفائی کا کام کررہے ہیں۔

انڈونیشیا سے بھارت آنے والا بحری جہاز ایم وی ریک کیرئیر جمعرات کو ممبئی کے ساحل کے نزدیک ڈوب گیا تھا اوراتوار سے اس جہاز سے تیل کا اخراج ہو رہا ہے۔

و‍زارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ اس جہاز سے ہر گھنٹے دو ٹن تیل کا اخراج ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اسے جہاز میں تقریبا تین سو پچاس ٹن ایندھن ہے۔

ایم وی ریک جمعرات کو ڈوبا تھا اور بھارتی ساحلی گارڈ نے جہاز کے کپتان سمیت اس میں سوار تیس افراد کو بچا لیا تھا۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’معمولی اخراج ہے‘ اور اس سے ممبئی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مہاراشٹر کی حکومت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’گھبرانے کے کوئی بات نہیں ہے‘۔

تیل کے اخراج پر قابو پانے کے لیے کوسٹ گارڈ نے’ آپریشن سکیورٹی2/2011‘ شروع کیا ہے۔

مقامی کوسٹ گارڈ کا جہاز ’سمندر پرہری‘ تیل کے اخراج پر قابو پانے کے لیے کام میں لایا جا رہا ہے۔ سمندر پرہری کی مدد کے لیے ایک اور جہاز آئی ایس سی جی ایس کی مدد لی جا رہی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق تیل سات نوٹیکل میل تک پھیلا ہوا ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ اس سمندری علاقے میں نہ جائیں۔

ایم وی رینک ساٹھ ہزار ٹن کوئلہ لے کر انڈونیشیا کے ٹوٹنانگ سے گجرات جا رہا تھا۔

اس جہاز میں انڈونیشیا، اردن اور رومانیہ کے لوگ سوار تھے۔


No comments:

Post a Comment