لاہور: پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے لاہور میں شادی بیاہ کے گیتوں پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔ الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں فضل جٹ اور ان کے کلچرل گروپ نے پنجاب کی دھرتی سے جڑی ہوئی شادی بیاہ کی رسوم پر مبنی گیتوں کو سٹیج پر پرفارم کیا۔ اس گروپ نے منگنی، مہندی، ڈولی، وداعی، دودھ پلائی، جوتا چھپائی اور مکلاوے سمیت کئی دوسری رسوم پر مشتمل گیت گائے۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام کی آرگنائزر پنجاب آرٹس کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر صوفیہ بیدار تھیں ۔شادی بیاہ کے گیتوں پر مبنی اس رنگا رنگ پروگرام کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد الحمرا آرٹ سنٹر میں موجود
No comments:
Post a Comment