اس مہینے کی پانچ تاریخ کو اداکارہ کاجول نے اپنا پینتیسواں جنم دن منایا۔ کاجول نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ اور فلموں میں آنے سے پہلے انہوں نے بیس فلمیں دیکھی تھیں جن سے بیشتر امیتابھ بچن کی فلمیں تھیں۔ تو ہم سب کی طرح کاجول بھی امیتابھ بچن کی فین نکلیں۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بچپن سے ہی حاضر جواب تھیں اور کسی سے بدتمیزی نہیں کرتی تھیں لیکن جو بات انہیں ناگوار گزرتی تھی اس کے جواب میں جو انہیں کہنا ہوتا بہت پیار سے کہہ دیتی تھیں۔
No comments:
Post a Comment