Pages

Wednesday, 10 August 2011

فلمسازوں کو اعلٰی سطح تک رسائی حاصل ہے: مورین داؤد

امریکہ میں حزبِ اختلاف کے ایک سینئر رہنماء نے ایسی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جن کے مطابق ہالی وڈ کے فلمسازوں کو وائٹ ہاؤس سے اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کی کارروائی کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ایوانِ نمائندگان کی ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ پیٹر کِنگ نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو امید ہے کہ فلم بننے سے صدر براک اوباما کو انتخابات میں فائدہ حاصل ہوگا۔

نیویارک ٹائمز کی مصنف مورین داؤد کا کہنا ہے ’فلمسازوں کو اعلٰی سطح تک رسائی حاصل ہے۔‘

وائٹ ہاؤس نے رپورٹ اور پیٹر کنگ کے دعوے کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے۔

سنہ دو ہزار ایک کے آخر میں افغانستان سے فرار ہونے کے بعد اسامہ بن لادن کم و بیش دس سال تک روپوش رہے تاہم انہیں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکہ کے خصوصی فوجی دستے کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران گزشہ مئی میں ہلاک کیا گیا۔

9/11 کی دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث اسامہ بن لادن کی ہلاکت نے براک اوباما کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment