Pages

Wednesday, 10 August 2011

انڈیا کی ٹیم پرگنگولی کی کڑی تنقی


سورو گنگولی

نمبر ایک ہونے کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا میں جیتنا ضروری ہے

انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم کی تیاری معیار سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول ڈراوڈ کے علاوہ تمام بلے بازوں کی کارکردگی ’انتہائی معمولی‘ رہی ہے۔

مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں انگلینڈ آنے والی ٹیم سیریز کے چار میں سے پہلے دو ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے۔

گنگولی کی قیادت میں انڈیا کی ٹیم نے اکیس ٹیسٹ میچ جیتے تھے جو کہ انڈیا کے کسی بھی دوسرے کپتان سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ سیریز سے پہلے تیاری کے لیے صرف ایک میچ کھیلنا ہے۔

گنگولی نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ ان کے خیال میں ہر سیریز سے پہلے تیاری کے لیے دو میچ ضرور ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی دو میچ لازماً ہو سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی انتہائی عام معیار کی تھی۔ ’مجھے اس ٹیم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں، خاص طور پر ان کی سن دو ہزار دو اور سات کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے۔‘

انہوں نے انڈیا کے بلے بازوں پر سب سے زیادہ تنقید کی تھی کیونکہ انڈیا کی ٹیم چار اننگز میں ایک بار بھی تین سو سکور نہیں کر سکی۔

سیریز کا تیسرا میچ ایجبسٹن میں دس اگست سے شروع ہو گا۔ اس میچ میں کامیابی انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن یقینی بنا دے گی۔ گنگولی نے کہا کہ وہ ان درجہ بندیوں پر زیادہ یقین نہیں رکھتے۔ ’نمبر ایک ہونے کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا میں جیتنا ضروری ہے۔‘


    No comments:

    Post a Comment