لاہور باقاعدہ میوزک ڈے منانے والے شہروں میں شام
ڈے منانے والے شہروں کی باقاعدہ رکنیت ملنے پر پیروز کلچرل سنٹر میں ایک میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان میں ورلڈ میوزک ڈے کے پہلے باقاعدہ پروگرام کا اہتمام پیروز کلچرل سنٹر لاہور میں کیا گیا۔ رفیع پیر تھیٹر کے زیر اہتمام ہونے والے اس میوزیکل پروگرام میں ملک کے معروف فوک اور کلاسیکل گلوکاروں نے اپنے وطن سے جڑی ہوئی موسیقی کا مظاہرہ کیا۔ سائیں ظہور کی لوک گائیکی سے کلچرل سنٹر گونج اٹھا۔ ورلڈ میوزک ڈے کے اس پروگرام میں ملک کے نامور کلاسیکل گائیک کے ہونہار بیٹوں چاند خان اور سورج خاں نے بھی بہترین مشرقی موسیقی کا مظاہرہ کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ حسین بخش گلو برصغیر کے نامور کلاسیکل گائیک ہیں ان کا انداز اپنی انفرادیت ک باعث پاک و ہند میں پسند کیا جاتا ہے انہوں نے اپنی گائیکی سے رنگ جما دیا ۔ پاکستان میں ورلڈ میوزک ڈے کے پہلے باقاعدہ پروگرام کو دیکھنے اور اس دن کو منانے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد پیروز کلچرل سنٹر میں موجود تھی
No comments:
Post a Comment